وزیراعلی سندھ

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس ،وزیراعلی سندھ پر فرد جرم پھرعائدنہ ہوسکی، چارج شیٹ کےلئے 28 جولائی مقرر

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) احتساب عدالت اسلام آبادمیں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پرسماعت،وزیراعلی سندھ پر فرد جرم پھرعائدنہ ہوسکی،عدالت نے چارج شیٹ کے لئے نئی تاریخ28 جولائی مقررکردی،جج نے آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کوحاضری یقینی بنا نے کا حکم دے دیا ۔

بدھ کو اسلام آباداحتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت کی،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی عدالت میں پیش ہوئے۔ریفرنس میں شریک ملزم نثار احمد شیخ کے کورونامیں مبتلا ہونے کے باعث وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر عائد نہ ہو سکی،عدالت نے چارج شیٹ کے لئے نئی تاریخ28 جولائی مقررکردی،جج نے حکم دیتے ہوئے کہاآئندہ سماعت پرتمام ملزمان حاضری کویقینی بنائیں، عدم پیشی پر غیر حاضر ملزمان کے خلاف نوٹسزجاری کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں