نواز شریف

نواز شریف کے خلاف قتل کیس میں اخراج رپورٹ پر مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی نے مخالفت کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف قتل کیس میں اخراج رپورٹ پر مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی نے مخالفت کردی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل شاہدنسیم گوندل عدالت پیش ہوئےاور بتایاکہ شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کی مخالفت کی ہے، پولیس نے اخراج رپورٹ بناتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ بناتے وقت مدعی کو نوٹس ہی نہیں کیا،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر ہے آپکو سن لیا ہے آئندہ ہفتے فیصلہ کر دینگے۔

یاد رہے کہ 2014ئ دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھاجس میں پولیس نے اخراج رپورٹ عدالت جمع کرائی اور عدالت نے مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی سے جواب طلب کرررکھاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں