رانا ثنا اللہ

نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی،رانا ثنا اللہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی،الیکشن میں کامیاب ہونے کیلئے ممکن اور ضرورت کو مدنظر رکھا جاتا ہے،

الیکشن میں کامیابی کیلئے ایڈجسٹمنٹ اور حمایت کیلئے کوشش کی جاتی ہے، سندھ اور کراچی میں جے ڈی اے اور ایم کیو ایم کے ساتھ بات ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا میں جے یو آئی اور دوسروں سے بات فائنل سٹیج پر نہیں، سمجھتے ہیں خیبر پختونخوا میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضروری ہو گی۔اپنے بیان میںصدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت تو نہیں، اگر کہیں ضرورت ہوئی تو اس پر سوچا جاسکتا ہے،

مسلم لیگ ق بھی اس بات کی خواہشمند ہے، ہمارا بھی ادارہ ہے اگر انہیں کسی سیٹ پر ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہو تو ہم کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ وہ تاحیات نااہل ہیں، نواز شریف کے فیصلے پر قانون اس وقت موجود ہے، قانون کی روح سے آئین کی تشریح یا وضاحت کردی گئی ہے جہاں مدت کا تعین نہیں وہاں نا اہلی زیادہ سے زیادہ 5سال ہو گی، پانچ سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون پاس کر لیا ہے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے،

اس قانون کو پارلیمنٹ سے پاس ہوئے 5ماہ ہو گئے ہیں، کسی نے چیلنج نہیں کیا، نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے، ابھی ان کی کچھ اپیلیں زیر سماعت ہیں، وہ کیسز ایسے ہیں کہ نواز شریف کے باعزت بری ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، رانا ثنا للہ نے کہا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان سے بات ہو رہی ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں