نواز شریف

نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی

اسلام آباد (عکس آن لائن) احتساب عدالت میں مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر نیب نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جس کے بعد کیس کی سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔نیب کے پراسیکوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے نیب سے مریم نواز کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا تھا۔مریم نواز نے مری اور ایبٹ آباد کی جائیداد ضبطگی پر اعتراض کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں