وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائےگا‘ وزیر قانون

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔میڈیا سے گفتگو اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں