ارشد ملک

نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

راولپنڈی ( عکس آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں