اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم حاضری پر الگ الگ اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، تین صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار کیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیونکہ نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کی جائے، ضامنوں کی ضمانتی رقم ضبط کرنے کی کارروائی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ضامن راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد آئندہ سماعت 9 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ، پیرس میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی کا انعقاد
- “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) ،فرانسیسی مین اسٹریم میڈیا پہ نشر کیا جا رہا ہے
- “یوم مئی” کی تعطیلات میں چین کی معیشت میں بہتری کا رجحان
- پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی’مریم اورنگزیب
- بانی پی ٹی آئی نے جس ادارے کے خلاف سازش کی آج وہیں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شرجیل میمن