ننکانہ صاحب پولیس

ننکانہ صاحب پولیس کی بڑی کاروائی، دو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ننکانہ صاحب پولیس کی بڑی کاروائی، دو بین الاضلاعی ڈکیت گینگوں کے 7سرکردہ ڈاکو اور دو سمگلرز گرفتار، ملزموں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،15لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر ، 25لاکھ روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسما عیل کھاڑک کی ہدایت پرضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ نے خطرناک سرگرم بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے6 سرکردہ ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے رائفل ،7ایم ایم، رپیٹر 12 بور ،4عدد پسٹل 30 بوراور گولیاںبرآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 1 سال سے سرگرم تھی،ڈکیت گینگ کے خلاف ضلع ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری سمیت 16 مقدمات درج ہیں ملزمان نے 12 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مز ید تفتیش کا عمل جاری ہے علاوہ ازیںتھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے بین الاضلاعی ٹریکٹر چوری کرنے والی گینگ کے سرکردہ ملزم جاوید عرف لالی کو گرفتار کرلیا جو سرگودھا کا رہائشی ہے جو کہ بین الاضلاعی ٹریکٹر چوری کرنے والی گینگ کا سرگرم رکن ہے۔

پولیس نے ملزم کو جدید تکنیکی اصلاحات اور شب و روز کی محنت کے بعد گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 15 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ دریں اثناءپولیس چوکی چک نمبر 5 نے چیکنگ کے دوران ٹرک کی تلاشی لے کر غیر قانونی طور پر امپورٹد سگریٹ اور گٹکاکی سمگلنگ کرنے والے 2ملزمان گرفتارکو گرفتار کرلیا اورٹرک سے 25 لاکھ مالیت کے امپورٹڈ DUNHILL سگریٹ کے 15 کاٹن اور 15 بوریاں گٹکابرآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈی پی او ننکانہ صاحب نے متعلقہ ایس ایچ اوز،انچارج چوکی چک نمبر5 اور انکی ہمراہی ٹیموںکو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی بلاامتیاز جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں