عظمی بخاری

نندی پوری پلانٹ کا اصل کردار بابر اعوان عمران خان کا کارخاص ہے’عظمی بخاری

لاہو ر(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعا ت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نندی پوری پلانٹ کا اصل کردار بابر اعوان عمران خان کا کارخاص ہے،تحریک انصاف کی چھتری کے نیچے آنے والے سب کرپٹ عناصر گنگا نہا آتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بنی گالہ ملکی کرپشن کی کریم کی اماجگاہ بن چکا ہے،جن لوگوں کے نام عالمی کرپشن کی گینزورلڈبک میں ہیں وہ عمران کابینہ کے سرخاب ہیں۔

شہبازشریف نے پنجاب کے وسائل سے درجن بھر توانائی کے پروجیکٹس مکمل کیے۔ساہیوال کول پاور،قائداعظم سولر پاور،بھکھی،حویلی بہادر پاور پلانٹ شہبازشریف کے پنجاب کو تحفے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کو شہبازشریف کا مقابلہ کرنے کیلئے دوسرا جنم لینا ہوگا،کوئی خادمہ،کوئی منشی یا چاپلوس مشیر شہبازشریف کے پنجاب کی بہتر و خوشحالی کی بات نہیں کررہا ہے۔سب حکومتی ترجمانوں کا مشن چینی گینگ اور گندم گینگ کی ڈکیتی پر پردہ ڈالنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں