نمونیا کی بیماری

نمونیا کی بیماری سے بچائو کاعالمی دن 12نومبر کو منایا جائے گا

ننکانہ صاحب(عکس آن لا ئن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا کی بیماری سے بچا ئوکاعالمی دن (آج) اتوار12نومبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے

جہاں سے وہ متحد ہو کر نمونیا کی بیماری کے خلاف اقدامات کر سکیں اس سلسلے میں ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت بچوں کونمونیے کی بیماری سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں