نسیم شاہ

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر بولر بن گئے

راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلا دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کوراولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ہیٹرک کی۔نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے سکور124پر سیٹ بیٹسمین نجم الحسن شنٹو کو ایل بی ڈبلیوآؤٹ کیا۔نجم الحسن شنٹو 38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ نے پھر تیج الاسلام کو پہلی ہی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، پھر اگلی ہی گیند پر بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز محمود اللہ کو سلپ میں کیچ آؤٹ کرا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔سلپ میں حارث سہلی نے محمد اللہ کا کیچ پکڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں