منیر اکرم

نسل پرستی، اسلامو فوبیا، ثقافتی، امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو ختم کریں، منیر اکرم

نیویارک (عکس آن لائن) پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ نسل پرستی،اسلامو فوبیا، ثقافتی،امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کوختم کریں، ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دنیا کو اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مساوات اور طاقت کے استعمال سے سے گریز پر بہتر عمل اور عدم مداخلت ،حق خودرادیت کے حق کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری،اسلحیکی دوڑکوروکیں جس سیامن کوہمیشہ خطرہ لاحق ہے، تنازعات کے حل کیلئے کثیر الجہتی، یو این کے زیر قیادت اقدامات کو متحرک کرنا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ نسل پرستی، اسلامو فوبیا، ثقافتی ،امتیازی سلوک کی دیگراقسام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ضروری ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی مشاہدے کو فروغ دیں۔پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو فروغ دینا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، منصفانہ تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ دینا ضروری ہے اور ای سی او ایس او سی کا معاشی سسٹم میں مرکزی کردار بھی اہم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں