الیکشن کمیشن

نا اہلی کیس، الیکشن کمیشن کا واوڈا کیخلاف یکطرفہ فیصلے کا عندیہ

کراچی(عکس آن لائن) الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں فیصل واوڈا اور ان کے وکیل کی غیر حاضری پر یکطرفہ فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا غیر حاضر رہے جب کہ ان کی جانب سے کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے 2 جون کو کیس خارج کرنے کی درخواست کی گئی تھی مگر اس حوالے سے درخواست گزاروں نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔ درخواست گزار نے جواب دیا کہ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کی درخواست کی کاپی نہیں دی گئی اس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں، آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔ بعدازاں چیف الیکشن کمشنر نے جواب طلب کرتے ہوئے فیصل واوڈ کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں