علی ظفر

ناکامیوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوتا ،مسلسل آگے بڑھتا رہتا ہوں ‘ علی ظفر

لاہور(عکس آن لائن)گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ناکامیوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوتا ،ایسا وقت بھی تھاکہ کسی کے پاس اپنا ایک گانا لے کر گیا کہ اسے فلم میں شامل کر لیں لیکن انکار کر دیا گیا ۔

ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ اس کے بعد مسلسل تین البم ریلیز کئے جنہیں بیحد پذیرائی ملی اور اس وقت مجھے اپنی مقبولیت پر یقین نہیں آرہا تھا۔ علی ظفر نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ میں پہلی فلم کی اور اس کے بعد پاکستان میں طیفا ان ٹربل کی جسے مجھے سوچ سے بڑھ کر پسند کیا گیا ۔علی ظفر نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ناکامیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتا بلکہ مسلسل آگے بڑھتا ہوں اور پھر یہیں سے کامیابی کے راستے نکلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں