نارووال

نارووال، ٹرک اورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ماں ،بیٹا جاں بحق

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)ڈونگیاں سٹاپ پر ٹرک اورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ علی پور سیداں کے رہائشی منظور حسین شاہ کا بیٹا اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پسرور روڈ پر ڈونگیاں سٹاپ کے قریب ٹرک سے تصادم ہو گیا

جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ستر سالہ والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹا انتیس سالہ انس شیرازی شدید زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔مقامی پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں