پرائس ایکٹ کنٹرول

نارووال،سپیشل پرائس میجسٹریٹ کی ضلع بھر میں جاری پرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت کاروائی جاری

نارووال( نمائندہ عکس آن لائن)سپیشل پرائس میجسٹریٹ وڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری تنویر احمد تتلہ نے ضلع بھر میں جاری پرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت کاروائی کرتے ھوئے گزشتہ پندرہ یوم کے دوران مختلف دوکانداروں کو مجموعی طورپر 54000ہزار روپے جرمانہ کیا۔

سپیشل مجسڑیٹ تنویر احمد تتلہ نے اس حوالے سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی مہم کامیابی سے جاری ھے اور اس سلسلہ میں کسی دوکاندار کو عوام کی جیبوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اور مہم کے دوران اوور چارجنگ اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے دوکاندروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں