شہباز گل

نااہل میاں کا احتساب ہوا تو چیخیں نکل گئیں ، نظام کی تبدیلی نااہلوں سے برداشت نہیں ہورہی ، شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کرپٹ نظام اور فائدہ لینے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ،نااہل میاں کا احتساب ہوا تو چیخیں نکل گئیں ، نظام کی تبدیلی نااہلوں سے برداشت نہیں ہورہی ۔

منگل کو اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کرپٹ نظام کو عمران خان نے نکیل ڈالی ہے ، نظام کی تبدیلی نااہلوں سے برداشت نہیں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ نظام اور فائدہ لینے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ملک لوٹنے والا نااہل ملک سے فرار ہے ، آدھی ن لیگ بھگوڑی اور آدھی عدالتوں میں بھگت رہی ہے ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نااہل میاںکا احتساب ہوا تو ان کی چیخیں نکل گئیں ، آج پوری متحدہ کرپٹ اپوزیشن یکجا ہو کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں