شہبازگل

نااہل شریف گیدڑ بھبھکیوں کے بعد منت سماجت پر آچکے ہیں، شہبازگل

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ نااہل شریف گیدڑ بھبھکیوں کے بعد منت سماجت پر آچکے ہیں، مفرور اور ضمانتی چوروں کی کوئی وقعت نہیں ہے، نااہل درباری صبح شام اتحادیوں کے پاﺅں پڑ رہے ہیں، ذلت کے بعد شکست ایک بار پھر آپ کا مقدر ہوگی،جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے اصل بہروپیے ہیں۔

جمعرات کو ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے اصل بہروپیے ہیں، شعبدہ باز بیماری کے بہانے مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کرنے والے شعبدہ بازی قوم نہیں بھولی، مفرور اور ضمانتی چوروں کی کوئی وقعت نہیں ہے،نااہل شریف گیدڑ بھبھکیوں کے بعد منت سماجت پر آچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نااہل درباری صبح شام اتحادیوں کے پاﺅں پڑ رہے ہیں، ذلت کے بعد شکست ایک بار پھر آپ کا مقدر ہوگی، ان تلوں میں تیل نہیں آپ اور آپ کا بیانیہ پٹ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آنے والا پاکستان کی ترقی کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں