راجہ عدیل

نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر برآمدات میں اضافہ میں رکاوٹ ہے : راجہ عدیل

لاہور (عکس آن لائن) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ معاشی و تجارتی سرگرمیوں اور حکومتی زرمبادلہ میں میں اضافہ کیلئے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی لائی جائے ۔

اس کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تاجر حضرات کو اشیاء کی فروخت کے وقت شناختی کارڈ کی شرط کو بھی ختم کیا جائے کیونکہ یہ شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ سیلز ٹیکس اورصنعتی شعبہ میں درآمدی خام مال پر ریگولیٹری کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہے اس لیے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جائے

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برسراقتدار آئے ہوئے ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک صنعتی شعبہ کی لیے نئی تجارتی پالیسی نہیں لائی جاسکی ۔نئی تجارتی پالیسی میں تاخیربرآمدات میں اضافہ میں رکاوٹ ہے تاخیر سے اور مراعات دیئے بغیر حکومتی برآمدات کے اہداف کو پورا کرنا ناممکن ہے۔برآمدات میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ میں اضافہ سے معیشت مستحکم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں