دانش تیمور

میں ہار ماننے والوں سے نہیں ہوں ، میں صرف خود اپنے آپ کو ہرا سکتا ہوں ‘ دانش تیمور

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ میں ہار ماننے والوں سے نہیں ہوں ،نہ ہی مجھے کوئی ہرا سکتا ہے اور نہ میںہار سکتا ہوں ، میں صرف خود اپنے آپ کو ہرا سکتا ہوں ،میرا کامل ایمان ہے کہ زندگی میں کامیابی نیک نیتی سے محنت کئے بغیر نہیں ملتی ۔ ایک انٹر ویو میں دانش تیمور نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں زبردست محنت کی اور اس کی بدولت موجودہ مقام تک پہنچا ۔ میر اپہلا ٹی وی ڈرامہ ماریہ واسطی کے ساتھ تھا ، سب سے اچھی بات ہے اس کے ڈائریکٹر مظہر معین تھے جنہیں ڈرامے کی ایک ایک باریکی کا علم تھا، میں ہی نہیں بلکہ ساری کاسٹ ان کی صلاحیتوں کی معترف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں اور اس پر خدا کی ذات کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اندر اداکاری کی صلاحیتیں پہلے سے ہی موجود تھیں جو وقت کے ساتھ نکھر کر سامنے آئیں ۔ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں جو جس شعبے میں مہارت رکھتا ہو اسے وہی کام کرنا چاہیے ،اگر گلوکار اداکاری اور اداکار گلوکار ی کے میدان میں پنجہ آزمائی کرے گا تو ناکام ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں