قاسم سوری

میں نے کوئی آئین نہیں توڑا،بیرونی سازش کے ثبوت دیکھے ہیں،قاسم سوری

اسلام آباد(نمائندہ عکس)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، جو چیزیں سامنے آئیں اس کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں، بیرونی سازش کے ثبوت دیکھے ہیں، کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑی قوتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں باقی جگہوں پر بھی حکومت بدلنے کا سوچ رہی ہیں، حکومت نے کمیشن بنایا ہے، غیرملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کیا قدم اٹھائے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جنہوں نے مارشل لا لگایا انہوں نے غلط کیا، ہماری جمہوری حکومت ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے، عوام کو پتا ہے سازش ہورہی ہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ بیرونی آقاوں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔قاسم سوری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدالت آرٹیکل 5اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں، اگر اعلی عدالیہ کے ججز خط دیکھتے تو وہ بھی یہ ہی فیصلہ کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں