قوی خان

میں نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا ہے ‘ قوی خان

لاہور ( عکس آن لائن) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے موجودہ دور میں ہم نے اپنی ثقافت کو کہیں گم کر دیا ہے مگر بطور فنکار مجھ پر جو ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں ان کا میںنے ہمیشہ پاس رکھا ہے ، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب و ثقافت اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح بالی ووڈ والے اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی ثقافت کا بھرپور پرچار کرتے ہیں ہمیں بھی اس اہم نقطے پر غور کرتے ہوئے اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پاکستان اور اسلامی ثقافت کو ضرور پیش کرنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں میں شعور بیدار کیا جا سکے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا جب تک زندگی اور صحت ہے کام کرتا رہوں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں