اداکارہ میرا

میں اور ایس اے خان برے وقت میں فنکاروں کیساتھ کھڑے ہیں ‘ اداکارہ میرا

لاہور( عکس آن لائن ) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران فنکارزندہ باد ویلفیئر ٹرسٹ

کے چیئرمین ایس اے خان نے غریب فنکاروں کی جس طرح مدد کی اس کی مثال نہیں ملتی ،

انہوں نے یہ کام پورے ملک میں خالصتاًاللہ کی رضا کیلئے کیا اور ان کے جذبے کو دیکھ کر فنکاروں

میں ایک شعور پیدا ہوا ۔ اپنے بیان میں میرا نے کہا کہ میں فنکاروں کو بھی سلام پیش کرتی ہوں ،

جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگ ئے ہیں لیکن انہوں نے صبر اور شکر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔

میں اور ایس اے خان اس کڑے وقت میں فنکار برادری کے ساتھ کھڑے ہیں ،

انشا اللہ یہ مشکل وقت بھی کٹ جائے گا اور اچھا وقت بہت جلد آئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں