اوپن یونیورسٹی

میٹرک ، ایف اے پروگرامز کے 2۔لاکھ طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل لاکھوں طلبہ و طالبات کو کتب کی ترسیل کا عمل مرحلے وار جاری ہے.

شعبہ میلنگ کے مطابق اب تک میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے 2۔لاکھ طلبہ و طالبات کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں ٗ.

امید ہے کہ اِن دونوں پروگرامز میں داخل تمام طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد بی اے پروگرامز اور بی ایڈ پروگرام کے طلبہ کو کتب ارسال کی جائیں گی۔

وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر تمام پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو ترسیل کتب کا عمل یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر میں مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کے لئے شعبہ میلنگ نے ترسیل کتب کا کام تیز کردیا ہے۔

مزید برآں مختلف وجوہ کی بناء پر طلبہ کو غیر موصول شدہ کتب جو واپس موصول ہوئی ہیں ٗ اُن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو.

اور وہ طلبہ جنہوں نے بی ایڈ اور مختلف پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لیا ہے ٗ ان کے پتہ کے ساتھ اُن کے رابطہ نمبرز بھی درج کردئیے گئے ہیں تاکہ ان کو تعلیمی مواد بروقت مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں