ہل پارک شاہ کوٹ

میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ہل پارک شاہ کوٹ چراگاہ کا منظر پیش کرنے لگا

شاہ کوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ہل پارک شاہ کوٹ چراگاہ کا منظر پیش کرنے لگاآوارہ مویشیوں نے پھل دار پودے اور گھاس کا ستیا ناس کر دیاشہریوں کی جانب سے میونسپل انتظامیہ کو بارہا تحریری درخواستیں دینے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی عوامی سماجی و شہری حلقوں کا ڈی سی ننکانہ راجہ منصور احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں دربار بابا نولکھ ہزاری کے عقب میں واقع جگہ پر کروڑوں روپے فنڈز کی لاگت سے ہل پارک تعمیر کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے خوبصورت اور دلکش پھل اور پھول دار پودے بھی لگائے گئے تھے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور انتظامیہ کی سستی اور غفلت کی وجہ سے تعمیر کے چند سال گزرنے کے بعد ہی خستہ حالی کا منظر پیش کر رہا ہے اہلیان شہر نے ڈی سی ننکانہ سے شاہ کوٹ کے واحد تفریحی مقام کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں