عبید شاہ

مینجمنٹ کے دوستانہ رویے کی وجہ سے لڑکے اچھا پرفارم کررہے ہیں، عبید شاہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے کہا ہے کہ مینجمنٹ کے دوستانہ روییکی وجہ سے لڑکیاچھا پرفارم کررہے ہیں۔

عبید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی کنڈیشن مختلف تھیں، وکٹیں حاصل کرنے سے سپورٹ ملی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کے لیے اچھی بولنگ کرنے کی خوشی ہے، ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کے ساتھ فرینڈلی ماحول بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن بھی اچھا بنا ہوا ہے، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔عبید شاہ نے کہا کہ جیت سے ایونٹ کا آغاز کیا ہے، کوشش کریں گے فنش بھی اچھا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں