ڈاکٹر معید یوسف

میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت بارے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ، میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے پہلے میں حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا، مجھے امریکہ سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے ، میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں۔معید یوسف نے کہاکہ میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے، غلط فہمی نہ پھیلائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں