میرا

میرے پاس کام کی کمی نہیں ،جوسازشیں کرتے ہیں وہ اپنی مصروفیات کے بارے میں بتائیں ‘ میرا

لاہور(عکس آن لائن)لالی ووڈ سٹار میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے پاس کام کی کمی نہیں ،جو میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں وہ اپنی مصروفیات کے بارے میں بتائیں ۔ ایک انٹر ویو میںمیرا نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے آج تک میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اسی لئے میرے حصے میں آنے والی کامیابیوں کی شرح زیادہ ہے ۔ آج فلم انڈسٹری میں جتنا کام ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور کوئی کسی کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس کئی پراجیکٹس کی پیشکش آتی ہیں لیکن میںان میںہی کام کروںگی جو کردارمیری شخصیت کے ساتھ جچتا ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ میرے پاس کسی سے نفرت کیلئے بالکل بھی وقت نہیں ہے اورمیں ہمیشہ سب سے پیار و محبت اور احترام سے پیش آتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں