ثناء جاوید

میرے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کریں، ثناء جاوید

کراچی (عکس آن لائن) حال ہی میں معروف گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی خوبرو اداکارہ ثنا ء جاوید نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے اپنے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے سٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کاسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ثناء جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘مہربانی کرکے اس ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کریں کیونکہ یہ میرا اکائونٹ نہیں ہے۔’

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘کوئی اْن کے نام کا غلط استعمال کرکے سیاست سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کر رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ سینئر صحافی تصدیق کیے بغیر اْن جعلی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں’۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘جتنا جلدی ہوسکے اس جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کریں۔’ثنا جاوید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کے بارے میں بتایا کہ ‘میرے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کی لنک انسٹاگرام کی بائیو میں ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں