انور مقصود

میرے اغوا سے متعلق گردشی خبریں بے بنیاد ہیں، انور مقصود

کراچی (عکس آ ن لائن)پاکستانی لیجنڈری مصنف، میزبان، طنز و مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔تاہم انور مقصود نے اپنے طنز و مزاح کے انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

لیجنڈری مصنف نے گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں۔ لوگ مجھے فون کر کے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

انہوں نے تمام بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نہ صرف ایسی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں بلکہ ان لوگوں کی بھی مذمت کرتا ہوں جو بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پھیلاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں