مریم نواز

میری جنگ سویلین بالادستی کے لیے ہے آج بھی اسی پر کھڑی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد(عکس آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے میری جنگ سویلین بالادستی کے لیے ہے اور میں آج بھی اْس پر کھڑی ہوں والد کی بیماری کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی آج میڈیا پر جس طرح قدغن لگائی گئی ایسا کبھی آمریت دور میں بھی نہیں ہوا نواز شریف کے ساتھ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ملاقاتوں پر کوئی رائے نہیں دوں گی شاہد خاقان عباسی نے بہادری کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں شاہد خاقان عباسی میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں انھوں نے کسی قصور کے بغیر بہادری سے جیل کاٹی ہے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائش پر اسلام آباد میں کیا وہ گذشتہ روز لاہور سے خصوصی طور پر جیل سے ان کی رہائی پر مبارکباد دینے آئی تھی انھوں نے یہ بھی کہا ہے میں کسی سے ڈرنے والی نہیں میری جمہوریت کے ساتھ وابستگی کمزور نہیں مضبوط ہوئی ہے میری خاموشی کی کہیں وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں ایک میرے والد کی بیماری بھی ہے میرے بھائی اوربہن دن رات نوازشریف کی خدمت میں مصروف ہیں نواز شریف نے میرے بغیر علاج کرانے سے انکار کی نواز شریف کی ایک شریان 90 فیصد بند ہے میرے بغیر میاں صاحب کا علاج سے انکار کی خبریں غلط ہیں مجھے میاں صاحب سے زیادہ پاکستان کے عوام کی فکر ہی میرا بھی دل چاہتا ہے کسی سی ڈرنیوالی نہیں،

والدکی بیماری کی وجہ سیخاموش تھی نوازشریف کا علاج چل رہا ہے ان کی طبیعت بہت خراب ہے اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیاست میں اپنا مقام پیدا کیاپاکستان کوجب بھی ضرورت ہوگی عوم مریم نوازکوساتھ پائیں گے آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں