احسن خان

میرا اور اداکار خوشحال خان کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں، احسن خان

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار احسن خان نے شوبز انڈسٹری میں اقرباپروی کے حوالے سے اپنے اور خوشحال خان کے رشتے سے متعلق گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہاہے کہ میرا اور اداکار خوشحال خان کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں،نہ وہ ان کے ماموں ہیں اور نہ ہی خوشحال خان ان کے بھانجے ہیں۔

اداکار احسن خان نے نجی چینل کے ایک شو میں شرکت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں کہاکہ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو لوگ آپ کے بارے میں جاننا اور آپ سے متعلق بات کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں،اس لئے جب کبھی بھی کوئی تنازع پیدا ہوجائے تو آپ ہر ایک کو اس کی وضاحت نہیں دے سکتے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی اور خوشحال خان کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ان کا اور اداکار خوشحال خان کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں ہے، نہ وہ ان کے ماموں ہیں اور نہ ہی خوشحال خان ان کے بھانجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ایک ڈرامہ سیریل تھا قصہ مہر بانو کا جس میں نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز اور خوشحال خان نے ڈیبیو کیا تھا،اس ڈرامے میں، میں خوشحال خان کا ماموں تھا،اس کے سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد خوشحال خان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم اب اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن خان نے واضح کر دیاکہ ان کا اور خوشحال خان کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال خان ایک بہترین اداکار ہیں اور انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں ان کی اداکاری ہی کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں