آلو

میدانی علاقوں میں فصل خزاں کے لئے آلوکی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت قصورنے میدانی علاقوں میں فصل خزاں کے لئے آلوکی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار 31اکتوبر تک مذکورہ کاشت مکمل کرلیں تاکہ اس کی وقت مقررہ پر برداشت ممکن ہوسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے بتایا کہ آلو پاکستان کی اہم فصل ہے کیونکہ اس سے فی ایکڑ آمدنی اور غذائیت دوسری فصلوں سے زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آلومیں نشاستہ وٹامن معدنی نمکیاتلحمیات پائے جاتے ہیں اسلئے یہ ایک مکمل غذا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غذائی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے اور گندم پردبامیں کمی لانے کیلئے آلوکی کاشت اشدضروری ہے جسے ساحل سمندر سے لیکرپہاڑوں کی بلندچوٹیوں تک کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں آلوکی 3فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں میدانی علاقوں میں اس کی 2 فصلیں موسم بہار و موسم خزاں اور پہاڑی علاقوں میں ایک فصل موسم گرما میں کاشت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں