مہوش حیات

مہوش حیات کی انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

لاہور(عکس آن لائن) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو پر عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔تمغہ امتیاز کی حامل باصلاحیت اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ریل اپلوڈ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ پیزا لینے جارہی ہیں۔مہوش حیات نے اس مختصر وڈیو میں ایک بولڈ لباس پہنا ہوا ہے جو ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

متعدد صارفین نے ان کو لکھا کہ اگرچہ وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن ان کو مکمل اور مہذب لباس پہننا چاہئے۔بعض صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لئے اور ان کی شخصیت پر سخت تبصرے دیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مہوش حیات نے ولاگر عادل راجہ کی جانب سے الزام تراشی اور بدنام کرنے پر سخت ردعمل دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں