گراں فروشی

مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے خریداروں کی چیخیں نکلوا دیں

لاہور(عکس آن لائن) مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے خریداروں کی چیخیں نکلوا دیں ،پرچون سطح پر کسی بھی اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہ ہوئے جبکہ دکانداروں کا موقف ہے کہ ہم بھی عوام میں سے ہیں اور ان کی مشکلات سے آگاہ ہیں ، منڈیوں سے مہنگی خریداری کر کے کس طرح سرکاری نرخنامے پر فروخت کریں ۔

گزشتہ روز بھی سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہ کئے گئے اور دکانداروں نے درجہ دوم کا آلو 100روپے کلو تک فروخت کیا ،سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت76روپے مقرر کی گئی تاہم یہ 90سے100 میں فروخت ہوا ،پیا ز درجہ اول73کی بجائے100، پیاز درجہ دوم65کی بجائے80، پیاز درجہ سوم55کی بجائے70روپے، ٹماٹر درجہ اول80کی بجائے120، ٹماٹر درجہ دوم70کی بجائے90، ٹماٹر درجہ سوم60کی بجائے70سے80،لہسن دیسی270کی بجائے320سے 340،لہسن ہرنائی415کی بجائے540سے550،

ادرک تھائی لینڈ920کی بجائے1150سے1200، ادرک انڈونیشیائ840کی بجائے1000،کھیرا فارمی105کی بجائے120،میتھی290کی بجائے320سے330،بینگن85کی بجائے120،بند گوبھی115کی بجائے130سے140،پھول گوبھی125کی بجائے150سے160،شملہ مرچ200کی بجائے240سے250،بھنڈی105کی بجائے140،شلجم130کی بجائے150،اروی140کی بجائے170سے180،

مٹر290کی بجائے340سے350،کریلا130کی بجائے160،سبز مرچ درجہ اول110کی بجائے140سے150، سبز مرچ درجہ دوم53کی بجائے80سے90،لیموں دیسی200کی بجائے220سے230،لیموں چائنہ140کی بجائے170سے180،ٹینڈے دیسی190کی بجائے230سے240،گھیا کدو74کی بجائے85سے90،پالک فارمی70کی بجائے90،گھیا توری85کی بجائے100،گاجر چائنہ115کی بجائے130جبکہ حلوہ کدو74کی بجائے80سے85روپے کلو فروخت ہوا۔ پھلوںمیںسیب گاچہ درجہ اول175کی بجائے230سے240،

سیب گاچہ درجہ دوم115کی بجائے170سے180، سیب گاچہ درجہ سوم95کی بجائے 120سے130،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول190کی بجائے270سے280، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم120کی بجائے170سے180، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم105کی بجائے140سے150،کیلا درجہ اول درجن140کی بجائے230سے240، کیلا درجہ دوم درجن90کی بجائے150سے160،

کیلا درجہ سوم درجن60کی بجائے80سے90،امرود درجہ اول125کی بجائے150سے160،امرود درجہ دوم70کی بجائے80سے90،انار دیسی205کی بجائے300،آلو بخارا درجہ اول375کی بجائے430سے440،آلو بخارا درجہ دوم185کی بجائے250سے260،گرما75کی بجائے90سے100،آڑو درجہ اول170کی بجائے240سے250، آڑو درجہ دوم120کی بجائے160سے170،آم چونسہ سفید لیٹ185کی بجائے200سے220،

آم چونسہ کالا130کی بجائے150سے160،آم انور رٹول210کی بجائے260سے270،میٹھا درجہ اول درجن165کی بجائے200، میٹھا درجہ دوم درجن90کی بجائے120سے130،انگور سندر خانی295کی بجائے320سے340،ناشپاتی180جبکہ کھجور ایرانی540کی بجائے600سے620روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں