شیریں رحمان

مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باوجود بنی گالا میں سب اچھا کی رپورٹ ہے، سینیٹر شیریں رحمان

اسلام آباد(نمائندہ عکس)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1.10فیصد اضافے کے ساتھ ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 15.67فیصد ہو چکی ہے، ایک ہفتے میں آٹے اور گھی سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، شیری رحمان لیکن بنی گالا میں سب اچھا کی رپورٹ ہے،

سماجی رابطے کی سائٹ توئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیریں رحمان نے لکھا کہ پہلے ہی مہنگائی عروج پر تھی اب رمضان المبارک کی آمد پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے، ایسا لگتا ہے ملک بنا کسی معاشی پالیسی کے چل رہا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا ہی معاشی پالیسی نہیں ہوتی، یہ اپنی نااہلی اور عوامی مطالبے پر گھر جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں