اشرف بھٹی

مہنگائی سے عوام کی قوت خرید ختم ،حکومتی پالیسیاں مشکلات میں مزید اضافے ‘ اشرف بھٹی

لاہور/سیالکوٹ/گوجرانوالہ (عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے

کہ حکومتی پالیسیاں مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم

ہو نے کی وجہ سے ہرطرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے

دفتر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے

ہوئے کیا ۔ تاجروں نے اشرف بھٹی کوکاروبار کے لئے اوقات کی پابندی ، ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش

سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے تاجر برادری شدید مشکلات

سے دوچار ہے اور ایسے حالات میں کاروبار کرنا محال ہو گیا ہے ۔ حکومت جس پالیسی کا اعلان کرتی ہے.

ادارے اس پر عملدرآمدکی بجائے اس کے برعکس چلتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کاروبار کھولنے

کے حوالے سے تاجروں سے بامقصد اور حتمی مذاکرات کرے تاکہ تذبذب کی صورتحال کا خاتمہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق حالیہ چند ماہ میں خریداری کے رجحان میں

50سے 60فیصد کمی واقع ہوئی ہے ،40فیصد کاروبار کے ساتھ ملازمین کی تنخواہوں اور دکانوں

کے اخراجات پورے نہیں ہو سکتے اور اس کے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں