رضا کار

مکہ کے نوجوان رضا کار لاکھوں زائرین کی خدمت میں مصروف

مکہ مکرمہ(عکس آن لائن )رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ آتے ہیں۔ جہاں مکہ المکرمہ میں ایسوسی ایشن آف نیبر ہڈ سینٹرز کے مقدس ملک کی شان کو بلند کرنے کے منصوبے کے تحت یوتھ آف مکہ ایٹ یور سروس پروگرام کے ذریعے رضاکارانہ کام کے دوران انہیں تمام شعبوں میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رضاکار زائرین کو تمام خدمات فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، جن میں سے سب سے اہم بزرگوں کی مدد کرنا، معذور عمرہ زائرین اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو مفت میں 24 گھنٹے مدد کرتے ہیں۔ یہ سروسز آپریشن وہ انفرادی طورپر نہیں کرتے بلکہ ان کی کوششیں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے پروگرام کے مطابق ہوتی ہیں۔رضاکار مکہ مکرمہ میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام کرتے ہیں۔

یہ معتمرین اور زائرین کے لیے آسانی مہیا کرنے کے لیے مخصوص پارکنگ لاٹوں میں ہجوم میں مدد کرتے ہیں۔ مسجدا الحرام میں روزہ داروں کی افطاری کے اہتمام میں ان کی مدد کرتے ہیں اور کئی دوسری ضروری سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔واضح رہے کہ یوتھ آف مکہ ایٹ یور سروس پروگرام سب سے اہم اور موثر پروگراموں میں سے ایک ہے جو کہ اللہ کے مقدس گھر کی عظمت کے لیے اس منصوبے سے منسلک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں