فیصل قریشی

مچھ میں مزدوروں کے نا حق قتل پر ساری قوم دکھی ہے ‘ فیصل قریشی

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ مچھ میں مزدوروں کے نا حق قتل پر ساری قوم دکھی ہے اوراس کی شدید مذمت کی گئی ہے ، سکیورٹی ادارے اس سانحہ میں ملوث درندوں کی کھوج لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نہ جانے پاکستان کو کس کی بری نظر لگ گئی ہے کہ یہاں تھوڑا وقت نہیں گزرتا اور سانحہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مچھ کے واقعہ کا کسی مسلک سے نہیں بلکہ اس کا انسانیت سے تعلق ہے اور اس پر پوری پاکستانی قوم نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے ایسی سزا دلوائیں تاکہ کسی کو ایسی درندگی کی دوبارہ جرات نہ ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں