پچھیتی اقسام

مٹرکی پچھیتی اقسام کی کاشت فوری شروع کرکے رواں ماہ کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے مٹرکی پچھیتی اقسام کی کاشت فوری شروع کرکے ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اس سے قبل کاشت کی صورت میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث جہاں اگاومتاثر ہوسکتاہے وہیں فصل پر تیلے‘ سفید مکھی‘ امریکن سنڈی کے حملہ کا احتمال بھی زیادہ ہوتاہے۔

انہوں نےبتایا کہ مٹرموسم سرما کی اہم اور مقبول ترین سبزی ہے جس میں تقریباً وہ تمام غذائی اجزائ شامل ہیں جوانسانی جسم کی نشوونما کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سبزی لحمیاتی مادے کی وجہ سے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے جسے گوشت کا نعم البدل بھی قرار دیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ معتدل آب و ہوامیں مٹرکی فصل کےلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے شمالی ا وروسطی علاقے مٹرکی کاشت کےلئے موزوں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں