مولانا ڈاکٹر عادل خان

مولانا ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ میں سپرد خاک

کراچی(عکس آن لائن ) شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کو نماز جنازہ کی ادائےگی کے بعد جامعہ فاروقیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شہید کئے گئے شیخ الحدیث مولانا عادل خان کی نماز جنازہ جامعیہ فاروقیہ حب ریور روڈ پر ادا کردی گئی ہے۔ مولاناعادل خان کی نمازجنازہ ان کے بڑے بھائی مولانا عبیداللہ خالد نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں جید عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، سینیٹر عبدالغفور حیدری، مولانا راشد سومرو، مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی نعمان اور حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کے علاوہ طلبہ اور عقیدت مندوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں مولانا عادل شہید کی تدفین جامعہ فاروقیہ میں ان کے والد مولانا سلیم اللہ خان کے پہلو میں کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں