کپاس

موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی کپاس کی نئی اقسام کی تیار ی پر کام جاری

فیصل آباد (عکس آن لائن)کپاس کی سنڈیوں، پتہ مروڑ وائرس، جڑی بوٹیوں کے خلاف قوت مدافعت اور موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی کپاس کی نئی اقسام تیار کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ اس منصوبہ کے تحت محکمہ زراعت کی جانب سے بائیوٹیکنالوجی لیبارٹری اور ٹرانسفارمیشن سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے اور کمیشنڈ ریسرچ فار ڈویلپمنٹ آف کاٹن سیڈ کے اس منصوبے کو3 سوملین سے زائد کی لاگت سے2022تک مکمل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ فیصل آباد، ملتان، وہاڑی، ساہیوال، بہاول پور اور رحیم یار خان کے علاقوں کیلئے ہے جس سے زیادہ پیداوار اور اعلی کوالٹی کی اقسام کی تیاری میں مدد ملنے سمیت فی ایکڑ پیداواری لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں