وزیر خارجہ بلاول بھٹو

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، بلاول بھٹوزرداری

کراچی(نمائندہ عکس)وزیرخارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ اقوام متحدہ میں 41 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہوچکی ہے۔بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کیلئے ایک پیج پر آگئے، اقوام متحدہ میں 41 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ چین، امریکا اور روس قرارداد پیش کرنیوالوں میں شامل ہیں،قرارداد پیش کرنیوالوں میں شامل ہونے پر چین، امریکا اور روس کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں