شازیہ مری

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان پر تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان پر تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بروقت دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کروائی۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی سب سے پہلے امداد کی گئی ،بارش اور سیلاب کے متاثرین کی تکلیف تصور سے کئی گنا زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرین میں مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں تو تشویشناک ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انسانی صحت بچانے کیلئے سندھ حکومت خدمت میں سب سے آگے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ متاثرین کے درمیان نظر آتے ہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے آعلی کنسرٹ میں مصروف ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرین کی اپنے گھروں میں بحالی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے ۔شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے جن کیلئے ٹیلی تھون کیئے ان کے پاس ابھی تک نہیں گئے ،جوکر نے چارسدہ میں کنسرٹ کیا مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین تک نہیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں