دھرنے جاری

مودی سرکار کسانوں کا عزم توڑنے میں ناکام، ہریانہ، پنجاب، دہلی میں دھرنے جاری

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارت میں مودی سرکار کسانوں کاعزم توڑنے میں ناکام ہو گئی، ہریانہ، پنجاب اور دہلی میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں، 26 جنوری کے بڑے مظاہرے کے لیے تیاریاں بھی جاری ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج جاری، 26 جنوری کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر بڑے مظاہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریکٹر ریلیاں ہو رہی ہیں۔ ضلع گرداسپور کے کئی علاقوں میں کاشکاروں نے ٹریکٹر ریلیاں نکالیں جن میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔دہلی کے دھرنے میں بارشوں اور سخت سردی کے باوجود کسان مودی کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھاکہ وہ کالے قوانین کو رد کروا کر ہی دم لیں گے۔نوجوان سوشل میڈیا پر مہم چلا کر مظاہرین کے لیے سامان جمع کر رہے ہیں، کانگریس نے متنازع قوانین واپس نہ لینے پر مودی سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھا جس میں مودی سرکار کے مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں