فواد چوہدری

موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی،فواد چودھری

اسلام آباد (عکس آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی، سینئر ترین بیورو کریٹس کو دفتر میں بند کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ججوں کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،

پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں، کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے، دہشت گردی واپس آگئی، معیشت تباہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں