قمرزمان کائرہ

موجودہ نااہل حکومت احتساب کے نام پراپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے، قمرزمان کائرہ

سرگودھا(عکس آن لائن)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت احتساب کے نام پراپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے، ملک میں جمہوریت کی بجائے آمریت مسلط ہے ، اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیاہے،پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل کی بات کرتی ہے سینٹ کی نہیں سینٹ میں حکومت کو واک اوور نہیں دیں گے۔

انہوں نے دورہ سرگودھا کے دوران ورکرز کنونشن اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ میں الیکشن کی تاریخ میں ترمیم کاحق صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، سلیکٹڈحکمرانپارلیمنٹ کی بجائے کوئی اور راستے پر چلناچاہتی ہے۔ قمرالزمان کائرہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی سیاست غریب آدمی کی آواز ہے اور چینی آٹا مافیا کے خلاف ہے موجودہ حکومت ایک فاشیسٹ حکومت ہے جس کے خاتمہ کے لئے،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدو جہد جاری رہے گی، قمرالزمان کائرہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی سلیکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرتی ہے نہ اسکی حامی ہے،ہماری جماعت ایک جمہوری عمل رکھتی ہے،جس کی قربانیوں کو دنیاجانتی ہے ، انہوں نے کہ 47 19ء سے لیکر آج تک ایک سازش کے تحت سیاست دانوں کو کرپشن کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جانب سے آئندہ ماہ 23 جنوری کو سرگودھا میں ریلی نکالی جائے گی،

پی ڈی ایم کی تحریک سے وزیراعظم اور انکی ٹیم کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں،کہتے ہیں پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی ہے لیکن سارا دن حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کافوبیاہوگیاہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی نے اپنے خطاب میں خودتسلیم کر لیا ہے کہ انکے پاس ٹیم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتیں انکے کیس اٹھا اٹھا کر انکے منہ پر مار رہی ہے، انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال بعد پراسکیوشن کی خرابی کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی گالیاں سن کر قومی قیادت نے انکو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،قمرالزمان کائرہ نے کہاکہ جمہوریت بذریعہ جمہور ہوتی ہیں نہ کہ بندوق سے، جس نے بھی اس ملک کو لوٹا اسے سزا ملنی چاہئے اورلوٹا ہوا پیسہ واپس آنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں