اعجاز الحق

موجودہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی’اعجاز الحق

ہارون آباد(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی آئے روز تیل کی بڑھتی قیمتیں اور اشیائے خورونوش نے جینا محال کردیا ہےـ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و سربراہ ضیاء لیگ نے پنجاب پریس کلب کے چئیر مین علی بٹر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ سمجھ سے باہر ہے

انہوں نے بس اپنا غصہ نکالا ہے براڈ شیٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب مذید کچھ نہیں نکالا جاسکتا رقم لینے والے اور اکائونٹ واضح ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک نیب چیئرمین معاہدہ کرتا ہے اور دوسرا چیئرمین اس کو منسوخ کرتا ہے

پی ڈی ایم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ نظریاتی اتحاد نہیں کبھی بھی برقرار نہیں رہے گا پیپلز پارٹی نے متعدد منی این آر اوز لے لیے ہیں مارچ تک وہ مکمل مقاصد حاصل کر لیں گے انہوں نے حکومت کی جہاں اچھے کاموں کی تعریف کی وہاں آڑے ہاتھوں بھی لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہ دے سکی ہے مسلسل وعدہ خلافی کی گئی ہے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں