فیصل واوڈا

موجودہ حکومت بہت زور بھی لگا لے تو2سال چلے گی،فیصل واوڈا کی پیشگوئی

کراچی(عکس آن لائن )سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہاہے کہ فیصل واوڈا نے پیشگوئی کی کہ موجودہ حکومت بہت زور بھی لگا لے تو 2سال چلے گی،پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ (ن)کی سیاست پر آخری ٹھپہ لگائے گی، وہ اسے ایسا پش کرے گی کہ اقتدار نہیں رہے گا،9مئی میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کو سزائیں تو ہونا ہیں، کلیجہ چھلنی کر دیں اور ریاست خاموش بیٹھی رہے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہاکہ ن لیگ کاآصف علی زرداری نے باریک بینی سے کام اتارا ہے،آئن سٹائن نہیں گھبرایا تھا تو شہباز شریف بھی نہیں گھبرائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ آصف علی زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ان کی کوالٹی ہے کہ ساتھ لے کر بھی چلتے ہیں اور دھکا بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم اور فیڈریشن آئن سٹائن اور بزدار ٹو کسی صورت نہیں چلے گا، الیکشن کے 2013 کے فیصلے آج بھی زیرِ سماعت ہیں، پوری حکومت کا ٹیسٹ ٹرائل رمضان میں ہم دیکھ لیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا آئینی عہدے لینے کا فیصلہ بہت ہی متاثر کن ہے، پی پی اسٹرنگز اپنے پاس رکھے گی اور آئی ایم ایف سے گفتگو میں کچھ اور بھی لے گی، یہ بجٹ کے موقع پر پنجاب میں بھی حصہ لے گی۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے ٹھیکیدار بننے والوں کو جمہوریت جمہوریت کھیلنے کا شوق تھا لیکن سپہ سالار کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے صورتحال کنٹرول میں رکھی، ٹھیکیدار جیسے ہی آئے 11 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی۔سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ جن لوگوں کو ہر بار بری الذمہ قرار دیا جاتا ہے وہی آج گوادر میں کام کر رہے ہیں،

بندر بانٹ کے بعد عشائیوں کے علاوہ اب تک حکومت نے کیا کام کیا ہے؟ جن لوگوں نے بگاڑ کیا ہے وہ ملک کو کیسے سنوار سکتے ہیں؟۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے کیسز میں طوفانی تیزی آنے والی ہے، آرمی ایکٹ میں بھی ضرورت پڑی تو ترمیم کر دی جائے گی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہونے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں