فواد چودھری

موجودہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ‘فواد چوہدری

لاہور ( عکس آن لا ئن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کہا تھا فروغ نسیم کو وزیر بنانا ہے تو بنائیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ فروغ نسیم کا ایم کیوایم سے کیا تعلق؟۔سابق وفاقی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے فروغ نسیم سے خود کو علیحدہ کیا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان 8ماہ میں ملکی معیشت کی تباہی کے بعد امپورٹڈ حکومت اپنی احمقانہ پالیسی سے دہشت گردی بھی مسلط کر رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں